08 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں قتل و غارت گری جاری ہے ۔ مختلف واقعات میں آج بھی 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ منگھوپیر کے علاقے میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ سولجر بازار میں بچے کو اسکول چھوڑنے جانے والے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب گلشن معمار کے علاقے بسمہ اللہ ٹاوٴن سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے2 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم اور صفدر کو ان کے کارخانے میں گھس کر گولیاں ماری گئیں۔