پاکستان
08 جنوری ، 2013

میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام عباسی کی جائیداد ضبطی اور کورٹ مارشل

 میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام عباسی کی جائیداد ضبطی اور کورٹ مارشل

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام عباسی کی اہلیہ کی جانب سے جائیداد ضبطگی اور کورٹ مارشل سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی،چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست خارج کی ، میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام عباسی کی اہلیہ نے جائیداد ضبطگی اور کورٹ مارشل سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی تشکیل کے خلاف حبیب وہاب الخیری کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ سزا پانے کے بعد اب یہ درخواست غیر موثر ہے۔دوسری طرف کرنل ریٹائرڈ عنایت اللہ کی جانب سے سزا کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔

مزید خبریں :