08 جنوری ، 2013
لاہور… مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والوں کا حال ”پلے نہ دھیلا ، کردی میلہ میلہ “والا ہے ،جب لانگ مارچ کیلیے نکلیں گے تو لگ پتا جائے گا ، لاہور میں سیفما کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفت گو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب لانگ مارچ کرنے والے گھر سے نکلیں گے تو پھر پتہ چلے گا یہ کیا ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خطیمیں امن کیلیے پاکستان اور بھارت میں داخلی امن ضروری ہے ، سنجیدہ بات چیت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ،نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے تجارت کو فروغ ملے گا ، دونوں ملکوں کو قریب لانے میں میڈیا اور سول سوسائٹی نے کردار ادا کیا ،،نوازشریف نے بھارت کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعات سے پاک بھارت امن کا عمل متاثرہوگا ، ، ایسے واقعات کو روکنا ہو گا ۔