08 جنوری ، 2013
اسلام آباد…طاہر القادری کا لانگ مارچ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ ارشد محمود ایڈووکیٹ کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور طاہر القادری کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ حتمی فیصلہ آنے تک طاہرالقادری کولانگ مارچ سے روکاجائے۔ انہوں نے موقف اختیارکیاہے کہ طاہر القادری کی نیت اچھی ہو سکتی ہے مگر میڈیا پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ طاہر القادری جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ خونی انقلاب لانا چاہتے ہیں جس میں معصوم جانیں جانے کا خدشہ ہے۔طاہر القادری کا موقف ہے کہ ارکان پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی شق ڈی اور جی پر پورا نہیں اترتے لہٰذا الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ نمائندوں کے چناؤکیلئے آگاہی مہم شروع کرے۔