10 ستمبر ، 2023
پشاور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے 43 طلبہ و طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے نقل کرنے والے 43 طلبا کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں 20 طالبات کے نام بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر میں 419 اور 420 کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمات تھانہ شرقی ، فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں درج کیےگئے ہیں، امتحانی ہال میں طلبا سے بلو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھیں۔