پاکستان
08 جنوری ، 2013

پاک فوج ملک کو در پیش تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

پاک فوج ملک کو در پیش تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

سیالکوٹ…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیالکوٹ گریژن میں فوج کی مشقوں کا معائنہ کیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور فوج کی موبلائزیشن مشقوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج براہ راست، بالواسطہ، ظاہری اور خفیہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔اس سے قبل آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن پہنچنے پرکور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں پاک فوج کے موبلائزیشن نظام میں توسیع کے لئے کی جا رہی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تبدیلیاں پاک فوج کو جنگ سے نمٹنے کے لیے نئے تصور کے ضمن میں کی گئی ہیں،جس کا مقصد پاک فوج کو موبلائزیشن کے وقت کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔

مزید خبریں :