سیبوں پر یہ ننھے نشان کیوں بنے ہوتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی ان پر غور کیا ہے / فائل فوٹو
کیا آپ نے کبھی ان پر غور کیا ہے / فائل فوٹو

سیب ایسا مزیدار پھل ہے جو متعدد رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

ہلکے پیلے رنگ سے لے کر سبز اور سرخ رنگ، سیب کا چھلکا دیکھنے میں خوبصورت نظر آتا ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ سیب کے چھلکے پر ننھے نشان بنے ہوتے ہیں جیسے کسی نے وہاں سوئی ماری ہے۔

یہ ننھے نشان پھل کو رگڑ لگنے کا نتیجہ نہیں ہوتے بلکہ اس کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔

جی ہاں واقعی ان ننھے نشانوں کو لینٹی سیل کہا جاتا ہے اور آپ اسے سانس کی گزرگاہ تصور کر سکتے ہیں۔

لینٹی سیلز سیب کے ساتھ ساتھ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کے ذریعے وہ 'سانس' لینے کے قابل ہوتے ہیں۔

پودوں اور درختوں کو بھی ہم انسانوں کی طرح تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اس 'تازہ ہوا' کا مطلب کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے۔

پھول، درخت اور پھل سب کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں مگر انسانوں کی طرح پودوں کے نتھنے نہیں ہوتے۔

تو لینٹی سیلز اس حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں۔

پھلوں یا درختوں کی چھال پر موجود ان ننھے سوراخوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اندر جاتی ہے اور آکسیجن باہر آتی ہے۔

نتھنوں کی طرح لینٹی سیلز کو بھی بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔

سیب کی ایک بیماری کو لینٹی سیل بریک ڈاؤن کہا جاتا ہے جس کے دوران پھل پر گہرے رنگ کے بڑے نشان ابھر آتے ہیں۔

اس سے سیب کا اندرونی حصہ تو متاثر نہیں ہوتا مگر پھل دیکھنے میں خوبصورت نہیں لگتا۔

مزید خبریں :