Time 14 ستمبر ، 2023
دنیا

قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال، طیارے کو واپس دوحا اتار لیا گیا

اڑان بھرنے کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی: ذرائع۔
اڑان بھرنے کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی: ذرائع۔

قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحا اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی شیڈول پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر ٹیک اپ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحا ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔

قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال، طیارے کو واپس دوحا اتار لیا گیا

روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ایوی یشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو دوبارہ اسلام اباد کے لیے روانگی کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :