Time 15 ستمبر ، 2023
پاکستان

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دے دیے، ملازمین کی تنخواہیں جاری

نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا— فوٹو:فائل
 نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا— فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے مالی بحران میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دے دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے سے موصول رقم پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے نے تمام ملازمین کو اگست کی تنخواہ جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا، ایک نجی بینک پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دے گا اور 7 سے 10 دن کے لیے دیے گئے اس قرض سے انتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں :