16 ستمبر ، 2023
مودی سرکار کا انتخابات جیتنےکا ایک اور آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظر عام پر آگیا ہے۔
بی جے پی کی حکومت ایک بار پھر دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہےکہ بھارت میں آئندہ ساہ اپریل، مئی میں عام انتخابات ہونا ہیں۔
بھاتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے جس میں متعدد افسران اور جوان مارےگئے۔
اس سے قبل 12 ستمبر کو اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھی ایسے من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھی۔
مودی سرکار پاکستان پر الزام لگا کر عام انتخابات میں بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی حکومت ایک بار پھر پلوامہ ڈراما دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
بھارت پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس سے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔
حالیہ عرصے میں بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کرچکا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔