Time 17 ستمبر ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں آہستہ آہستہ گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے__فوٹو: فائل
آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے__فوٹو: فائل

ملک بھر میں آہستہ آہستہ گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے کئی شہروں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، سانگھڑ، مٹھی، تھر پارکر، ننگر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اور خیر پور میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75فیصد ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب اور مغرب سے 18سے27کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :