Time 18 ستمبر ، 2023
پاکستان

ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

وفاقی حکومت نے بذریعہ اٹارنی جنرل نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی— فوٹو:فائل
وفاقی حکومت نے بذریعہ اٹارنی جنرل نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے بذریعہ اٹارنی جنرل نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184 تھری کےمقدمات کے فیصلے کےخلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ  کے 3 رکنی بینچ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔

ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کالعدم قرار دینے والے بینچ میں اُس وقت کے چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔


مزید خبریں :