Time 19 ستمبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کا معاملہ، چیف جسٹس نے اہم اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس نے اجلاس میں پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل
چیف جسٹس نے اجلاس میں پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرالتوا مقدمات کے معاملے پر کل 3 بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے اجلاس میں پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فراہمی انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی اور اجلاس میں وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل اورمقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پرتجاویز دیں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی  فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا اور پھر پہلے روز ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ سماعت کی جو ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی۔

مزید خبریں :