پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھانے پر آئل ٹینکرز نے ہڑتال کردی

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز  ایسو سی ایشن نے ملک میں پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھائے جانے پر ہڑتال کردی۔ 

ایسو سی ایشن کا دعویٰ ہےکہ ان کی ہڑتال کے سبب بڑے شہروں اور  ڈپوز  پر 90 فیصد تیل کی ترسیل رک گئی ہے۔

ایسو سی ایشن کے  رہنما سلیمان ترین کے مطابق وائٹ آئل پائپ لائن سے ڈیزل کے بعد بڑے پیمانے  پر  پیٹرول کی سپلائی سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، لہٰذا پائپ لائن سے تیل کی ترسیل کم کی جائے۔

اآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہےکہ  اوگرا تیل کی ترسیل کے کرایوں میں اضافہ کرے اور  پانچ سال سے پہلے وائٹ آئل پائپ لائن سےکراچی تا محمود کوٹ (مظفر گڑھ) تیل کی ترسیل بڑھائی نہ جائے۔

مزید خبریں :