20 ستمبر ، 2023
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے اور انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکھٹے کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ارب 32 کروڑ روپے جمع ہوئے جس میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔