پاکستان
09 جنوری ، 2013

خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں،شاہد قریشی

کراچی… آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سندھ شاہد قریشی ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سندھ محمد علی شیروانی نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنے آپ کو اکیلا نہیں سمجھے اگر وقت پڑھا تو دشمنوں سے نمٹنے کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک ایک کارکن پاک فو ج کے ساتھ ملکر ہر خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہر پاکستانی کا فرض ہیں کہ ملک کے تحفظ کیلئے ہرقسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہنا اور ہر قسم کے خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ ملک کے خاطر اگر جان بھی چلی جائے تو دیر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے اپنی جان کی قربانی دیکر پاکستان بنایاتھا ۔اس کو قائم رکھنا ہماری زمہ داری ہے۔آ ل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سندھ شاہد قریشی نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی درپیش چیلنجزکا سامنا ہے ۔ہم سب کو ملکر ان چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا ۔

مزید خبریں :