جامعہ کراچی کے اساتذہ کا آج سے صبح و شام کی تمام کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو
انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے آج سے صبح و شام کی تمام کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی مسائل انتہائی انقلابی اقدامات کے متقاضی ہیں، اساتذہ کی ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈز کا فوری انعقاد کیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافے کو دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اساتذہ کی جانب سے صرف ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ جاری تھا تاہم یہ احتجاج اب مارننگ کی کلاسز تک جاپہنچا ہے۔

مزید خبریں :