دنیا کی پہلی مسجد جس میں زیرآب نماز پڑھنا ممکن ہوگا

زیرآب نماز پڑھنے کی جگہ کا ایک خاکہ / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department
زیرآب نماز پڑھنے کی جگہ کا ایک خاکہ / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا کی پہلی ایسی مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیر آب نماز پڑھی جاسکے گی۔

ساڑھے 5 کروڑ درہم (4 ارب 33 کروڑ پاکستانی کروڑ روپے سے زائد) کی لاگت سے پانی میں تیرتی اس مسجد کو دبئی میں تعمیر کیا جائے گا۔

دبئی کے محکمہ اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کی جانب سے اس مسجد کو دبئی واٹر کینال میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اس منصوبے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ 3 منزلہ عمارت ہوگی جس میں نماز پڑھنے کی جگہ زیر آب ہوگی اور ایک وقت میں 50 سے 75 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

منصوبے کے چند خاکے بھی جاری کیے گئے جن سے عمارت کے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔

باہر سے یہ مسجد ایسی ہوگی / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department
باہر سے یہ مسجد ایسی ہوگی / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department

حکام نے بتایا کہ ہر مذہب کے افراد کو اس مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی، مگر مناسب لباس پہننا لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اگلے سال تک سیاحوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

مسجد کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کی جائے گی / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department
مسجد کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کی جائے گی / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی 2023 میں دبئی میں دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر دبئی کے محکمہ اسلامی امور کے شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ علی محمد الحلیان السوادی نے بتایا کہ 2 منزلہ مسجد 2 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کی جائے گی جس میں 600 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

مسجد میں ایک کافی لاؤنج بھی ہوگا / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department
مسجد میں ایک کافی لاؤنج بھی ہوگا / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department

انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 2025 کی پہلی سہ ماہی تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

مسجد کے ایک ہال کا خاکہ / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department
مسجد کے ایک ہال کا خاکہ / فوٹو بشکریہ Dubai Islamic Affairs and Charitable Activities Department

ان کا کہنا تھا کہ اس مسجد کو کنکریٹ سے تعمیر کیا جائے گا اور 3 ڈی پرنٹنگ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس سے وقت اور وسائل بچانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :