Time 23 ستمبر ، 2023
پاکستان

ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی، پھر سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا

بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہےجس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی_فوٹو: فائل
بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہےجس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی_فوٹو: فائل

پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسم کے پیٹرن میں تبدیلی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی ہے جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

اسلام آباد کا موسم بدل رہا ہے، دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق محسوس کیا جارہا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے سردی کے باقاعدہ آغاز میں ابھی ایک اسپیل اور بارشوں کا آنا ہے۔

بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہےجس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باوجود درجہ حرارت میں فوری نمایاں کمی آنے کا امکان نہیں۔

ابھی اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے جب کہ  آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں :