10 جنوری ، 2013
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…پاکستان اور چین کی فوجی برتری کا بہانہ کرکے بھارت ایک طرف تو جنگی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی خریداری میں مست ہے،اور میزائلوں کے مسلسل تجربات کر رہا ہے تو دوسری طرف معاشی بدحالی کا شکار ہو کر رواں برس دو ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات میں کٹوتی بھی کر رہاہے۔ بھارت سپر سانک کروز میزائل کے تجربے کے علاوہ اپنے ٹینکوں کو اسرائیلی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کر رہا ہے۔ چین کے 160ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کے مقابلے میں بھارت نے اپنے 35ارب ڈالر کے مجموعی فوجی بجٹ میں بھی گیارہ ارب ڈالر چینی سرحد پر اپنی دو ڈویژن پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ 80فیصد پاکستانی اور چینی ٹینک نائٹ وژن ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جب کہ بھارت کے صرف 20صدٹینکوں پر یہ نظام نصب ہے۔بھارتی فوج نے رائفلوں پر نصب کرنے کے لئے ایک کلوگرام کے تھرمل فائر کنٹرول کیمرے حاصل کیے جو دس کلومیٹر تک بڑی گاڑی کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی اخبار”اکنامک ٹائمز“ کے مطابق بھارت نے 290کلومیٹر رینج تک سپر سانک کروز میزائل براہموس کا تجربہ کیا ہے۔2005میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا جانے والا براہموس میزائل کی یہ34ویں لانچ تھی۔ ”ہندوستان ٹائمز“ لکھتا ہے کہ دو ارب ڈالر کی کٹوتی سے 126فرانسیسی ریفلز جنگی طیارے خریدنے کو منصوبہ پس پشت ڈالا جائے گا۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات میں بہت اضافہ کیا۔بھارت اپنے دفاعی بجٹ کا 30فی صد 2012-17تک بارہوں منصوبے پر خرچ کرے گا ،” ایشیاء سنٹنل“ کے مطابق 2011ء تک بھارت نے اسلحہ کی خریداری پر41ارب ڈالر خرچ کیے جب کہ2017تک120ارب ڈالر خرچ کرے گا۔بھارت اپنے جنگی سازوسامان میں اضافہ چینی دفاعی اخراجات کو سامنے رکھتے ہوئے کر رہا ہے۔چین کا دفاعی بجٹ160ارب ڈالر تھا جب کہ امریکا کا چین سے ساڑھے چا گنا زیادہ دفاع پر خر چ کررہا ہے اور2035میں چینی دفاعی اخراجات امریکا سے سبقت لے جائیں گے۔ دفاعی امور کی ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق بھارت2001سے اپنے نئے ٹی 90ٹینکوں پرفرانسیسی کیتھرین تھرمل کیمرے نصب کرنے میں کو شاں رہا،تھرمل امیجنگ گرمی کی سے خاکہ تشکیل دیتا ہے ،اس سے گردو غبار کے طوفان،دھند ، جاندار چیزوں اور گاڑی کے انجن کو دیکھنا ممکن ہے، 600ٹینکوں پر اسے نصب کیا گیا اور2008میں مزید چار سو کیتھرین تھرمل کیمرے خریدے گئے۔یہی کیمرے حال ہی میں امریکا نے میرینزکے لئے اسی کمپنی سے خریدے ہیں۔بھارت میں شدید گرمی کی وجہ سے ان کیمروں میں مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے بھارت اسرائیل سے تھرمل فائر کنٹرول حاصل کیے۔ اور ان سے اپنے ٹی 72ٹینکس کو اپ گریڈ کیا۔گزشتہ دہائی میں صرف جنگی طیاروں اور ٹینکس کے لئے تھرمل امیج کیمرے لیے جاتے تھے۔بھارت رائفلز ،مشین گن اور ہیلی کاپٹرکے پائلٹوں کے لئے تھرمل امیج کیمرے لینا چاہتا ہے۔