10 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور کے علاقے ملت پارک میں ڈاکووٴں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طارق اکبر سمن آباد میں دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووٴں نے رقم چھین کر فائرنگ کردی، طارق کو اسپتال لے جایا جارہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر کارروائی شروع کر دی۔