10 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور پولیس نے قتل، راہزنی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ٹاپ 10 اشتہاری کو گرفتار کرلیا، ،ملزم نیدورانِ تفتیش مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شیخوپورہ کے صدر سمیت10 افراد کے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں کا اعتراف کر لیا ، ملزم قیصر عرف قیصری کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ کے اضلاع میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، اس نے ایک سال پہلے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر نیامت بھٹی اور ان کے 4 بچوں کو قتل کردیا تھا، ملزم قیصر عرف قیصری نے دورانِ تفتیش مزید 5 افراد کے قتل اور دیگر وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔