پاکستان
10 جنوری ، 2013

پشاور: مطلع صاف ہونے کے بعد دھوپ نکل آئی، سردی میں کمی

پشاور … پشاور میں تین دن بعد آج مطلع صاف ہوگیا، دھوپ نکل آئی اور سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جس سے سردی کی موجودہ لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

مزید خبریں :