پاکستان
10 جنوری ، 2013

بھارتی بیانات افسوسناک اور حیران کن ہیں:وزیر خارجہ

بھارتی بیانات افسوسناک اور حیران کن ہیں:وزیر خارجہ

اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا ہے، بھارتی بیانات میں تضاد ہے، امید ہے مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہو گا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائیک اسلم کی شہادت کے چار دن بعد بھارتی بیانات پر دکھ اور حیرانی ہوئی ہے۔ بارڈر کی خلاف ورزی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان میکانزم موجودہے، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے اور پاکستان نے اقوام متحدہ سے رابطے کیے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اورعوام بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قراردینے میں چندہفتوں کی تاخیربڑی بات نہیں، چاہتے ہیں اس سے پہلے تمام تجارتی رکاوٹیں دورہوجائیں۔

مزید خبریں :