10 جنوری ، 2013
اسلام آباد … نیشنل کاوٴنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی ڈائریکٹر انیتا تراب کی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتیا تراب کی معطلی کے احکامات بدنیتی پر مبنی ہیں،انیتا تراب کو سیاسی تقرریوں کی نشاندہی پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا لہٰذا عدالت ان کی معطلی کے احکامات کو معطل کرے۔