10 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں دوسرے صوبوں کی نسبت اضافے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کسان اتحاد بورڈ اور دیگر نے درخواست میں موٴقف اختیار کیاکہ باقی صوبوں کی نسبت پنجاب میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں، حالانکہ پنجاب میں بلوں کی ادائیگی سب سے زیادہ ہوتی ہے اوربجلی چوری کی شرح بھی دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے۔ واپڈا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور میپکو کے بجلی کے نرخ یکساں ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔