Time 26 ستمبر ، 2023
پاکستان

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پی آئی اے کے نقصانات 60ارب 71کروڑ روپے سےتجاوز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیرلائنز  پی آئی اےکو مالی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 60 ارب 71 کروڑ  روپے سے زائدکا نقصان ہوا ہے۔

پی آئی اےکی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ کی مالی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے  پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے، سال 2023 کے پہلے 6  ماہ میں روپےکی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپےکا نقصان ہوا۔

سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے، سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے، سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی، سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11 ارب روپے تھی، سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی ریونیو 120 ارب 27 کروڑ روپے جمع ہوئے، گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو  حاصل ہوئے، سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا، شرح سود بڑھنے کی وجہ سے بھی 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

مزید خبریں :