10 جنوری ، 2013
کوٹلی …لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی گولہ باری سے پاک فوج کے حوالدارمحی الدین شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹرمیں بھارتی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے پاک فوج کے جوان حوالدار محی الدین شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دوسری جانب بھارت نے ایل او سی معاملے کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا ہے بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ ایل او سی فائرنگ کے واقعے پر پاکستان نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔