پاکستان
10 جنوری ، 2013

لوکل باڈیز نظام نہ دیا تو اردو بولنے والے سندھی تقسیم پرمجبور ہونگے، الطاف حسین

لوکل باڈیز نظام نہ دیا تو اردو بولنے والے سندھی تقسیم پرمجبور ہونگے، الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز نظام نہیں دیا گیا تو اردو بولنے والے سندھی سندھ کی تقسیم کے نعرے پرمجبور ہوجائیں گے۔ وہ سیاسی ڈرون دھماکے کے حوالے سے عزیز آباد میں واقع جناح گراوٴنڈ میں ایک بڑے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کوجمہوریت کے معنی بھی نہیں معلوم،پاکستان سے لوکل باڈیزکاخاتمہ کیوں کیاگیا،لوکل باڈیز کے نظام پر سندھی قوم پرستوں کی ناراضی کی فکر ہے، اردو بولنے والے قوم پرستوں کی کوئی فکر نہیں، ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کیلئے علیحدہ صوبہ نہیں چاہتی، لوکل باڈیز نظام نہیں دیا گیا تو اردو بولنے والے سندھی سندھ کی تقسیم کے نعرے پرمجبور ہوجائیں گے، کہاں لکھا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے جائز بات پر احتجاج نہیں کرسکتے، گورنر کو کل ہٹانے کے بجائے آج ہٹا دو،ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے،ایم کیوایم صحیح جمہوری نظام کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بیرون ملک رہے،نواز شریف اپنے پورے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں رہے، سعودی بادشاہ میرے دوست نہیں ورنہ 1992ء میں مجھے بھی سعودی عرب میں محل مل جاتا،میں ثابت کرسکتا ہوں کہ بانی ٴ پاکستان قائد اعظم پورے پاکستانی نہیں تھے بلکہ برطانوی شاہ کے وفادار تھے ۔

مزید خبریں :