Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر 2 ماہ سے کھڑے انڈونیشین طیارے پر کام شروع کردیا گیا

طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا، طیارے نے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی/ فوٹو جیونیوز
طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا، طیارے نے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی/ فوٹو جیونیوز

کراچی ائیرپورٹ پر 2 ماہ سے کھڑے انڈونیشیا کے طیارے پر پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کا طیارہ 2 ماہ سے کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے، یہ انڈونیشیا کی گرودا انٹرنیشنل ائیر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ ہے جو  26 جولائی کو سری لنکا کے راجا پاکسے ائیرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا،  طیارے نے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے کرنی ہے جس کیلئے طیارے کو پارکنگ سے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر منتقل کردیا گیا ہے اور طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے۔ 

ائیرپورٹ حکام کے مطابق 9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :