اسلام آباد: ٹخنےکی معمولی سرجری میں مریض کی ہلاکت پر نجی اسپتال پر جرمانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے ٹخنے کی معمولی سرجری کے دوران مریض کی ہلاکت پر نجی اسپتال پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے نجی اسپتال کے سرجن اور  اینستھیزیا دینے والے ڈاکٹر کو غفلت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اینستھیزیا دینے والے ڈاکٹر  پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ لگادیا گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ تحقیقات میں اسپتال انتظامیہ  بدانتظامی اور غفلت کی ذمہ دار نکلی ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے مطابق مزید کارروائی کے لیےکیس پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ورثا کا کہنا ہےکہ آپریشن سے پہلے سرجن نے مریض سے ایک بھی ملاقات نہیں کی تھی۔

مزید خبریں :