کراچی: ہراسانی کا ایک اور واقعہ، موٹرسائیکل سوار طالبات کے سامنے نازیبا حرکت کرتا رہا

کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

موٹرسائیکل سوار اوباش نے یونیوسٹی سے گھر جانے والی وین سوار طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کیں۔

طالبات نے موٹرسائیکل سوار اوباش کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا۔

دوسری جانب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی نے طالبات کوہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزم کی نشاندہی کرکے فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اُدھر رواں سال کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے 7 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں اور کراچی پولیس 5 جولائی کو گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

گلی سے گزرتی لڑکی پر جھپٹنے کی ویڈیو جولائی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کا پولیس تاحال نہ پکڑ سکی۔ بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

مزید خبریں :