02 اکتوبر ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
سیشن کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کیں تھیں جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ان مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد 9 درخواستیں بحال کردیں۔
فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ تمام درخواستیں متعلقہ ٹرائل کورٹس میں بحال تصورہوں گی۔
عمران خان کی 9 مئی واقعات، جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، توشہ خانہ رسید جعل سازی مقدمہ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوئی تھیں۔