04 اکتوبر ، 2023
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جمعرات اور جمعہ کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔