کھیل
Time 04 اکتوبر ، 2023

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی پاکستانی فیلڈنگ پر ٹرولنگ، طنزیہ ٹوئٹ وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاید دونوں فیلڈرز کے درمیان کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گیند نہ روک پائے__فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاید دونوں فیلڈرز کے درمیان کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گیند نہ روک پائے__فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں خراب فیلنڈگ پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا سے 14 رنز سے ہار گیا کیونکہ قومی ٹیم 352 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی، پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے دوران 23 ویں اوور کی پہلی گیند پر  جب حارث رؤف نے آف اسٹمپ پر شارٹ آف اے لینتھ کی گیند کی تو آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے اسے کھیلا، گیند باؤنڈری پر جانے سے رُک سکتی تھی لیکن وسیم جونیئر اور محمد نواز  کی گیند روکنے کی کوشش نے باؤنڈری کروادی۔

اسی حوالے سے شیکھر دھون نے ایکس پر دونوں کی ویڈیو شیئر کی اور پاکستان کرکٹ ٹیم پر طنز کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاید دونوں فیلڈرز کے درمیان کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گیند نہ روک پائے۔

بھارتی کرکٹر نے طنزیہ لکھا 'پاکستانی ٹیم اور فیلڈنگ کے درمیان نہ ختم ہونے والی محبت کی کہانی'۔

ساتھ ہی شیکھر دھون نے محبت بھرے ایموجیز اور ہنسنے والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔

مزید خبریں :