ورلڈکپ کا آغاز ہوتے ہی گوگل بھی کرکٹ فین بن گیا

ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی گوگل کے نئے ڈوڈل پر کرکٹ اسٹیڈیم دکھایا گیا ہے جہاں پچ پر کرکٹ کھیلتی بطخیں ڈوڈل کا حصہ ہیں/ اسکرین گریب
ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی گوگل کے نئے ڈوڈل پر کرکٹ اسٹیڈیم دکھایا گیا ہے جہاں پچ پر کرکٹ کھیلتی بطخیں ڈوڈل کا حصہ ہیں/ اسکرین گریب

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ایسے میں گوگل بھی ورلڈکپ کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔

ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی گوگل کے نئے ڈوڈل پر کرکٹ اسٹیڈیم دکھایا گیا ہے جہاں پچ پر کرکٹ کھیلتی بطخیں ڈوڈل کا حصہ ہیں۔

اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی گوگل اپنے صارفین کو کرکٹ سے متعلق خبروں پر لے جاتا ہے۔

اس پیج پر صارفین کیلئے ورلڈکپ 2023 سے متعلق خبریں، میچ کے اقات اور میچ سے متعلق تفصیلات موجو دہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سج گیا ہے ، ورلڈکپ میگا ایونٹ میں دُنیا کی 10 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔


مزید خبریں :