Time 05 اکتوبر ، 2023
کاروبار

حکومت کی شہریوں کو اپنے اکاؤنٹس کی معلومات کسی سے شیئر نہ کرنےکی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی جعلی ویب سائٹ فوری طور  پر بلاک کرنے کی سفارش کرتے ہوئے شہریوں کو  نوسربازوں سے محتاط رہتے ہوئے  اپنے اکاؤنٹس کی معلومات کسی سے شیئر نہ کرنےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نوسربازی کے انسداد کے لیے  وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ نوسرباز شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھوکے سے  رقم نکالنے میں ملوث ہیں، نوسرباز جعلی سرکاری لینڈ لائن نمبرز کے ذریعے متحرک ہیں، نوسربازخود کوبینک ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے اوٹی پی اور دیگر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت کے مراسلے میں اسٹیٹ بینک کی جعلی ویب سائٹ کو فوری بلاک کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی حساس معلومات شیئر نہ کرنے اور لاٹری اسکیموں، انعامی اسکیموں کے جعلی میسجز سے ہوشیار  رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے انٹرنیٹ بینکنگ ایپلی کیشنز، واٹس ایپ اور  ای میل اکاؤنٹس کے لیے دوہرا تصدیقی نظام اپنانے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ  ایپلی کیشنز  ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ان کی تفصیلات چیک کرلی جائیں۔

مزید خبریں :