Time 05 اکتوبر ، 2023
دنیا

امریکی صدر کے پالتو کتے کو عملے کے افراد کو کاٹنے پر وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیکرٹ سروس ایجنٹوں اور وائٹ ہاوس کے عملے کے افراد کو کاٹنے والے امریکی صدربائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن کے کتے کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا ہے، پالتو کتے دو سالہ جرمن شیفرڈ کو نامعلوم مقام پر بھیجا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمانڈر فی الحال وائٹ ہاؤس کے کیمپس میں نہیں ہے جبکہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے گزشتہ دنوں کمانڈر کے وائٹ ہاؤس کے عملےاور سیکرٹ سروس ایجنٹوں کو کاٹنے کی خبریں دی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق آخری بار کمانڈر کو وائٹ ہاؤس میں 30 ستمبر کو دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :