تابش ہاشمی سے پروگرام میں آنےکیلئے کس نے ایک کروڑ روپے مانگے؟

کچھ مہمان شو میں آنے کے لیے ڈالرز میں تقاضہ کرتے ہیں: میزبان کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ اسکرین گریب
کچھ مہمان شو میں آنے کے لیے ڈالرز میں تقاضہ کرتے ہیں: میزبان کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ اسکرین گریب

جیو نیوز کےکامیڈی شو 'ہنسنا منع ہے' کے میزبان تابش ہاشمی نے پروگرام میں آنے والے مہمان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں اداکار احمد بٹ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی جہاں انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا تاہم تابش نے اتنے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرنے والی شخصیات کا نام نہیں بتایا۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ کچھ مہمان شو میں آنے کے لیے ڈالرز میں تقاضہ کرتے ہیں جب کہ ایک شخصیت نے پروگرام میں شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے تھے۔

 انہوں نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ کئی مہمان شو شروع ہونے سے ایک گھنٹے پہلے بھی منع کردیتے ہیں اور میرا شو بغیر کسی ریہرسل کے ہوتا ہے۔

مزید خبریں :