لاہور: میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی: دوا ساز کمپنیوں کا مؤقف__فوٹو: فائل
خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی: دوا ساز کمپنیوں کا مؤقف__فوٹو: فائل

لاہور  میں میڈیکل اسٹورز  پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی بی کے مریضوں نے محکمہ صحت سے دواؤں کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 دوسری جانب میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کےمرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی جبکہ دوا ساز کمپینوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔

مزید خبریں :