Time 09 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: انگلش کپتان دھرم شالا اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سے کیوں پریشان ہیں؟

دھرم شالا میں کل انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے—فوٹو: فائل
دھرم شالا میں کل انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے—فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کو خراب آؤٹ فیلڈ کی فکر ستانے لگی۔

دھرم شالا میں کل انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔

اس حوالے سے جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ آپ ایک ایک رنز بچانے کے لیے پورا زور لگا دیتے ہیں ، آپ کو فیلڈنگ کے دوران اعتماد رکھنا پڑتا ہے ،آؤٹ فیلڈ اتنی اچھی نہیں ہے جتنی یہ ہو سکتی ہے  یا جتنی اچھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر صورت میں احتیاط کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے۔

دھرم شالہ کی پچ کو پہلے آفیشلز کی جانب سے خراب قرار دیا گیا، بعدازاں گزشتہ روز آؤٹ فیلڈ کے معائنے کے بعد اسے کھیلنے کے لیے اوکے قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :