Time 09 اکتوبر ، 2023
کاروبار

سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی: ماڑی پیٹرولیم—فوٹو: فائل
ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی: ماڑی پیٹرولیم—فوٹو: فائل

اسلام آباد: ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سےگیس کےنئے ذخائردریافت کیے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

ماڑی پیٹرولیم کےمطابق تیل وگیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔

مزید خبریں :