24 فروری ، 2012
بیجنگ … چین نے تیونس میں ہونے والی شام کے دوست ممالک کی کانفرنس میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتائی۔ کانفرنس کا مقصد دمشق انتظامیہ کو مزید تنہا کرنا ہے۔ اس سے پہلے چین نے مغربی ممالک کی طرف سے شام میں حزب اختلاف کی حمایت کی مذمت کی تھی۔ چین کا خیال ہے کہ یوں خانہ جنگی اور غیرملکی فوجی مداخلت کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس شرکاء کی فہرست اور ایجنڈا غیرواضح ہونے کے باعث کانفرنس میں حصہ لینے سے انکار کر چکا ہے۔ چار فروری کو روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔