Time 10 اکتوبر ، 2023
کھیل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ بھارت کے دو کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے__فوٹو: فائل
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ بھارت کے دو کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے__فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر کے مہینے کے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ بھارت کے دو کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

نامزدگیوں کا اعلان کھلاڑیوں کی  ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، بھارت کے شبمن گل اور محمد سراج پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو  بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے ساؤتھ افریقا کی لاورا ولفارٹ اور نڈائن ڈی کلرک اور سری لنکا کی چمازی اتھاپتھو کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :