Time 10 اکتوبر ، 2023
پاکستان

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

عدالت نے ایس پی اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلیے/ فائل فوٹو
عدالت نے ایس پی اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی  جس میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا جس میں ایس پی جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک بات کروانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے ایس پی اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلیے۔

عدالت کے جج ابوالحسنات نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :