دنیا
24 فروری ، 2012

ہر غیر ملکی کو سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا حق ہے،یورپی عدالت

برسلز … یورپی عدالت نے قرار دیاہے کہ ہر غیر ملکی کو سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا حق ہے۔یورپی میڈیا کے مطابق یورپی عدالت نے افریقہ سے کشتی کے ذریعے آنے والے24 افراد کو ملک بدر کرنے پر اطالوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت کے مطابق اطالوی حکومت کے اس اقدام سے ان افراد کی زندگی خطرے میںپڑ گئی اور یہ ایک غیر انسانی سلوک ہے۔ یورپی عدالت نے کہا ہے کہ اٹلی مقدمہ کرنے والے ان افراد کو 15 ہزار یورو فی کس بطور جرمانہ ادا کرے۔ عدالت نے یورپی ممالک کو تاکید کی ہے کہ پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد کو سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا پورا حق ہے اور بغیر تحقیق کیے کسی کو ملک بدر نہ کیا جائے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشتیوں کے ذریعے افریقہ سے یورپ آنے والے مہاجرین کے حوالے سے یورپی عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پناہ کے متلاشی افراد سے یورپی ممالک کے رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں :