انٹرٹینمنٹ
12 جنوری ، 2013

برلن: ریڈ کارپٹ پر آنے والا روبوٹ اداکاروں کی توجہ کا مرکز

برلن: ریڈ کارپٹ پر آنے والا روبوٹ اداکاروں کی توجہ کا مرکز

برلن…عموماً فلموں کے پریمیئر کے موقع پر فلمی ستارے سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں مگر جرمنی میں ہوا ایک انوکھا پریمیئر۔ ریڈ کارپٹ پر آنے والا روبوٹ اداکاروں کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ برلن میں ایک فلم کے پریمیئر کے موقع پر منتظمین کو سوجھا ایک انوکھا خیال اور وہ لے آئے ریڈ کارپٹ پر ایک قد آدم روبوٹ۔ رولی نامی اس روبوٹ نے مداحوں کے ساتھ ساتھ فلمی ستاروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا ۔ ”رولی“ نے فلم میں کام کرنے والے اداکاروں سے سوالات بھی کیے اور لطیفے سنا کر انھیں ہنسایا بھی۔ منتظمین کے اس اچھوتے آئیڈیے کو مداحوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

مزید خبریں :