Time 12 اکتوبر ، 2023
کھیل

آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کورز بچھانے کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کورز بچھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں میلبرن میں مد مقابل تھیں جس دوران شدید بارش شروع ہوگئی چنانچہ  تیز ہوا کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کو کورز لانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

گراونڈز اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں موجود تمام کھلاڑی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل گئیں۔

آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی سمیت تمام کھلاڑیوں نے گراؤنڈ اسٹاف کی کورز بچھانے میں مدد کی۔

بعد ازاں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کا دوسرا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

بارش کے وقت ویسٹ انڈیز نے 25.3 اوورز  کھیل  کر 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :