Time 12 اکتوبر ، 2023
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے  نئے اعداد و شمار  جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  زر مبادلہ  ذخائر 6  اکتوبر کو  ختم  ہوئے ہفتے میں7 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 6  اکتوبر تک 13 ارب 3 کروڑ  ڈالر  رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.13 کروڑ  ڈالر اضافے  سے  7.64  ارب ڈالر  رہے۔

اس دوران کمرشل بینکوں کے  ذخائر  3.20 کروڑ ڈالر کم  ہو کر  5.38  ارب  ڈالر  رہے۔