’ فی الحال بیروزگار ہوں‘، بالی وڈ کے سینئر اداکار کو کام کی تلاش

میں لوگوں کی کال کا انتظار کررہاہوں، میں لوگوں کو اپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں: ٹیکو تلسانیہ/ فائل فوٹو
میں لوگوں کی کال کا انتظار کررہاہوں، میں لوگوں کو اپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں: ٹیکو تلسانیہ/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں 'انداز اپنا اپنا ' اور 'قلی نمبر 1' جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے ذریعے سب کو ہنسانے والی سینئر اداکار  ٹیکو تلسانیہ  ان دنوں بے روزگار ہیں اور انہیں کام کی تلاش ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب کیبرے ڈانس کے ساتھ فارمولا فلمیں ہوتی تھیں، دو محبت کے گانے اور کامیڈین آتے تھے اور اپنا کام کرتے تھے اور چلے جاتے تھے، اب یہ سب بدل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کام کہانی پر مبنی ہو گیا ہے، میں اس وقت بے روزگار ہوں، میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے صحیح قسم کے کردار نہیں مل رہے۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی کال کا انتظار کررہاہوں، میں لوگوں کو اپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں اس لیے اگر میرے لائق کوئی کردار ہے تو اسے پسند کروں گا۔

واضح رہے کہ اداکار ٹیکو تلسانیہ نے بول رادھا بول، کبھی ہاں کبھی ناں، ہم ہیں راہی پیار کے، بڑے میاں چھوٹے میاں اور دھمال جیسی  بالی وڈ کی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید خبریں :